• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آل خیبر پختونخوا فل کنٹیکٹ جونیئر کراٹے چیمپئن شپ ہیڈ کوارٹرز پشاور نے جیت لی

پشاور (خصوصی نامہ نگار) آل خیبر پختونخوافل کنٹیکٹ جونیئر کراٹے چیمپئن شپ ہیڈ کوارٹر پشاور نے جیت لی، ڈسٹرکٹ سوات نے دوسری جبکہ پروفیشنل اکیڈمی نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ ڈسٹرکٹ سپورٹس افسر سوات عبید اللہ، سوات سٹی میئر کے پی ایس وقار باباخیل اور خیبر پختونخوا فل کنٹیکٹ کراٹے ایسوسی ایشن کےصدر شیہان صاحبزادہ الہادی نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔ چیمپئن شپ سٹی میئر سوات سپورٹس میلہ میں ڈسٹرکٹ سپورٹس آفس سوات کے زیر انتظام اور خیبر پختونخوا فل کنٹیکٹ کراٹے ایسوسی ایشن کی نگرانی میں منعقد ہوئی جس میں صوبے کے مختلف علاقوں سے ٹیموں نے حصہ لیا۔نتائج کے مطابق 25 کلو گرام میں مندنی چارسدہ کے مبشر نے پہلی، ہیڈ کوارٹر پشاور کے احسان اللہ نے دوسری اور یحییٰ ہادی نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ 30 کلوگرام میں ہیڈ کوارٹر گلبہار پشاور کے محمد سنان نے گولڈ، احمد عباس نے سلور اور بن یامین نے برونز، 40 کلوگرام میں نصیب نے گولڈ، ہیڈ کوارٹر پشاور کے عبد الرحمان نے سلور، مندنی کے حماس نے برونز، 50 کلوگرام میں عبد المالک نے گولڈ، سوات کے محمد رسان نے سلور جبکہ سوات کے حبیب اللہ نے برونز، 55 کلوگرام میں سوات کے جان محمد نے گولڈ، پشاور کے مرتضیٰ ٰنے سلور، ہیڈ کوارٹر کے گلزار نے برونز، 60 کلوگرام میں پروفیشنل اکیڈمی کے ذیشان نے گولڈ، چارسدہ کے اسامہ ہمایون نے سلور اور سوات کے عرفان نے برونز، 70 کلوگرام میں ہیڈ کوارٹر گلبہار پشاور کے ابوبکر نے گولڈ، محمد رضا نے سلور، دیر کے احمد جان نے برونز، اوپن ویٹ میں پروفیشنل اکیڈمی کے یاسین احمدزئی نے گولڈ، ہیڈ کوارٹر پشاور کے منہاج الدین نے سلور اور سوات کے انس نے برونز میڈلز جیتے۔ ریفری پینل میں محمد یاسین، نثار شنواری، شاہد انور، خورشید شباب، شمس العارفین، اعزاز اللّہ صافی، ایاز اور انس عالم مندنی شامل تھے۔
پشاور سے مزید