سونامی کیسے پیدا ہوتا ہے، اسکی تباہ کاریوں کی نوعیت کیا ہوسکتی ہے؟
سونامی، طوفانی پانی کی لہر ہوتی ہے جو سمندر میں دور دور تک پھیلتی ہے، سونامی کی لہریں زیادہ تر زیرِ سمندر شدید زلزلوں کے نتیجے میں پیدا ہوتی ہیں، ایسے کسی شدید زلزلے کی وجہ سے جب زمین کی پرت اچانک اور زور سے حرکت کرتی ہے تو اِس سے پانی کی بڑی مقدار متاثر ہو کر لہروں کی صورت میں حرکت کرنے لگتی ہے۔۔