اسلام آباد ( طاہر خلیل ) یورپی یونین نے پاکستان میں کپاس اور چاول کی ویلیوچینز میں انسانی حقوق کی پاسداری اور ذمہ دارکا روبار ی طرز عمل کے فروغ کیلئے خصوصی پروجیکٹ کا آغاز کر دیا ۔منصوبے کا مقصد پاکستان میں کپاس اور چاول کی ویلیو چینز میں انسانی حقوق کی پاسداری اور کاروباری طرزِ عمل کو فروغ دینا ہے ،تقریب میں کہا کہ یورپی یونین پاکستان کے کاروباری شعبے کو جرمانوں سے بچانے کیلئے انسانی حقوق کے احترام کو فروغ دینے کیلئے سرگرم اور پر عزم ہے، تفصیلات سے مطابق جرمنی کے ادارےہیلویتاس نے یورپی یونین کے اشتراک سے "کپیسٹی بلڈنگ فار سوشل ڈیلیجنٹ ایگری بزنسز (CSDA)" پراجیکٹ کا باقاعدہ آغاز کر دیا ۔ تقریب میں حکومت زرعی، صنعت، سول سوسائٹی اور بین الاقوامی ترقیاتی اداروں کے اعلیٰ نمائندوں نے شرکت کی۔