• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فرزانہ ذوالفقار علی کی بطور صدر پاکستان نرسنگ اینڈ مڈ وائفری کونسل تعیناتی کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار

اسلام آباد (خبر نگار) اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری نے فرزانہ ذوالفقار علی کی بطور صدر پاکستان نرسنگ اینڈ مڈ وائفری کونسل تعیناتی کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دیتے ہوئے جواد امین خان کو صدر اور شاہد حسین کو نائب صدر کے عہدوں پر بحال کر دیا۔ پاکستان نرسنگ اینڈ مڈ وائفری کونسل کے صدر جواد امین خان کو 3 نومبر 2023 اور نائب صدر شاہد حسین کو 8 نومبر 2023 کو عہدوں سے ہٹا دیا گیا تھا جبکہ 13 دسمبر 2023 کو فرزانہ ذوالفقار علی کی بطور صدر پاکستان نرسنگ اینڈ مڈ وائفری کونسل تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا تھا۔

ملک بھر سے سے مزید