• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ سیف سٹیز فیز II کیلئے ڈھائی ارب مختص

کراچی(مطلوب حسین /اسٹاف رپورٹر) سندھ حکومت نےسال 2025-2026کے بجٹ میں سندھ سیف سٹیزفیز IIکے لئےڈھائی ارب روپے مختص کئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سندھ میں امن امان کی صورتحال کو بہتر بنانے کیلئے سیف سٹیز پروجیکٹ فیز IIپر کام کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔اس سلسلہ میںرواں سال بجٹ میں سیف سٹی پروجیکٹ فیز IIپر کام کیلئے ڈھائی ارب روپے مختص کئے گئے جبکہ پروجیکٹ کے سروے اینڈ فزیبلیٹی اسٹیڈیز کیلئے20کروڈ روپے الگ سے مختص کئے گئے ہیں ، منصوبہ پر مجموعی طور پر 5 ارب روپے کی لاگت کا تخمینہ لگایا گیا ہے،جو جون 2027 تک مکمل کیا جائے گا۔ بجٹ میں محکمہ داخلہ سندھ نے سرکاری دفاتر کی تزئین و آرائش و تعمیر کے 4نئے منصوبے متعارف کرائیں ہیں ۔

ملک بھر سے سے مزید