اسلام آباد (اپنے نامہ نگار سے )راولپنڈی اسلام آباد سمیت ملک کے میدانی علاقے مسلسل جھلسا دینے والی گرمی کی لہر کے زیر اثر ہیں ، گزشتہ روز جیکب آبادکا درجہ حرارت 51، بہاولنگر ،تربت، لسبیلہ، سبی،موہنجو داڑو 49،دادو،روہڑی ،نورپورتھل ،بھکر ، سرگودھا، ساہیوال، بہاولنگر اور سکھر میں 48، ملتان، فیصل آباد میں 47،اسلام آباد اور پشاور میں 43 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔