• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ اسمبلی میں اسرائیلی جارحیت کیخلاف مذمتی قرارداد منظور

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ اسمبلی نے ایران پر اسرائیلی جارحیت کیخلاف مذمتی قرارداد منظور کرلی ۔ قرار داد میں کہا گیا کہ اسرائیلی دہشت گرد ریاست ہے،عالمی برادری مداخلت کرکے تصادم کو پھیلنے سے روکے۔ یہ قرار داد وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے نئے مالی سال کے بجٹ اجلاس میں پیش کی ۔جمعہ کو سندھ اسمبلی کا اجلاس قائم مقام اسپیکر نوید انتھونی کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ وزیراعلیٰ نے ایران پر اسرائیلی حملے کیخلاف مذمتی قرارداد پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایوان دہشت گرد ریاست اسرائیل کے حملے کی مذمت کرتا ہے عالمی برادری مداخلت کرکے اس تصادم کو پھیلنے سے بچائے، قرارداداسمبلی نے متفقہ طور پر منظور کرلی۔ ایوان نے اکثریتی رائے سے قرارداد منظور کرلی۔
ملک بھر سے سے مزید