• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بنگلہ دیشی جامعات کے وائس چانسلرز پر مشتمل 10 رکنی وفد پاکستان کا سرکاری دورہ کرے گا

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان میں قائم اسلامی تعاون تنظیم (OIC) کی سائنسی و تکنیکی کمیٹی "کامسٹیک" کی خصوصی کاوشوں سے پر بنگلہ دیش کی معروف سرکاری و نجی جامعات کے وائس چانسلرز اور سینئر عہدیداران پر مشتمل ایک اعلیٰ سطحی 10رکنی وفد 16 سے 21 جون 2025 تک پاکستان کا سرکاری دورہ کرے گا۔ اس دورے کی سہولت کاری میں اسلام آباد میں قائم بنگلہ دیش ہائی کمیشن بھی شامل ہے۔ جمعہ کے روز کے کامسٹیک سے جاری پیشگی پریس ریلز کے مطابق اس دورے کا بنیادی مقصد دونوں ممالک کے مابین اعلیٰ تعلیم، سائنس اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں باہمی تعاون کے نئے راستے تلاش کرنا اور ادارہ جاتی شراکت داری کو فروغ دینا ہے۔
اہم خبریں سے مزید