اسلام آ باد ( رانا غلام قادر) فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ اتھارٹی (FGEHA) کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹوں کی نیلامی 18اور 19جون 2025کو اسلام آ باد میں ہوگی۔ آکشن اور مینجمنٹ کمیٹی کے مشترکہ اجلاس میں انتظامات کی منظوری، بجٹ ریلیف بھی اس آکشن پر لاگو کرنے کا فیصلہ , نیلامی میں سیکٹر جی تیرہ فور 2602مربع گز کا مکسڈ یوز کمرشل پلاٹپیش کیا جا ئے گا۔یہ ہائی رائز اپارٹمنٹس کی تعمیر کیلئے ہے۔ اس کے علاوہ سیکٹر جی چودہ میں مارکیٹس کے23کمرشل پلاٹس فروخت کئے جائیں گے۔ آکشن کے انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے آکشن کمیٹی اور آکشن مینجمنٹ کمیٹی کا مشترکہ اجلاس گزشتہ روز ڈپٹی سیکرٹری وزارت ہا ؤسنگ و تعمیرات نجیب اکرم منعقد ہوا۔