اسلام آباد (جنگ نیوز) فنانس بل میں ایف بی آر افسران کو جو اختیارات تجویز کئے گئے ہیں اس سے تاجروں میں خوف و ہراس پھیلے گا جو کسی صورت میں قبول نہیں۔ لامحدود اختیارات سے کرپشن کا راستہ کھل جائیگا۔ ان خیالات کا اظہار آل پاکستان انجمن تاجران اور ٹریڈرز ایکشن کمیٹی اسلام آباد کے صدر اجمل بلوچ اور دیگر رہنماؤں خالد چوہدری‘ میر یاسین مینگل‘ ملک مہر الہی‘ ملک شاہد غفور پراچہ‘ جمیل پراچہ نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف ایف بی آر کے لامحدود اختیارات اور سولر پر سیلز ٹیکس کے اطلاق کا نوٹس لیں۔