• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیل کو لگام دینے کیلئے بڑی قوتوں کو کردار ادا کرنا ہوگا، ضیاء عباس

کراچی( اسٹاف رپورٹر)سینئر سیاست داں اور مسلم لیگ کے سابق سیکریٹری جنرل سید ضیاء عباس نے کہا ہے کہ اسرائیلی جارحیت کوروکنے اور اسے لگام دینے کے لئے امریکا، برطانیہ ،اقوام متحدہ سمیت تمام بڑی قوتوں کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا،ایران پر فوری حملے نہیں روکے گئے تو دنیا ایک خطرناک جنگ کی جانب بڑھ جائے گی، ایران پر حملےکے بعد یہ بات ثابت ہوگئی ہے کہ اسرائیل اس وقت دنیا کا سب سے بڑا دہشت گرد ملک بن گیا ہے، ،جو فلسطین کے بعد بعض دیگر ملکوں کی خود مختاری کو چیلنج کررہا ہے،جس کو روکنا امریکا سمیت کسی ملک کے بس کی بات نہیں ہوگی، ایران میں شہری آبادی کو نشانہ بنانا افسوس ناک عمل ہے جو عالمی چارٹر کی کھلی خلاف ورزی ہے،انہوں نے کہا کہ ایران کے خلاف ہونے والی اسرائیلی جارحیت کے خلاف پوری امت مسلمہ کو یکجا ہونا پڑے گا جس کے بغیر صورت حال بہتر نہیں ہوسکتی،انہوں نے کہا کہ غزہ کے حالات آج بھی ایک المیہ بنے ہوئے ہیں، دنیا صرف زبانی جمع خرچ میں لگی ہوئی ہے مسلم ملکوں کو اپنی ذمے داری کا احساس کرنا ہوگا ،فلسطین،ایران کی خود مختاری پر حملہ امت مسلمہ پر حملہ ہے۔

ملک بھر سے سے مزید