• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آٹو مارکیٹ میں بحالی، انڈس موٹرز کی آمدن اور منافع میں نمایاں اضافہ

کراچی (اسٹاف رپورٹر)آٹو مارکیٹ میں بحالی،انڈس موٹرز کی آمدن اور منافع میں نمایاں اضافہ،نو ماہ میں فروخت، ریونیو اور فی شیئر آمدن میں خاطر خواہ بہتری، گاڑیوں کی طلب میں تیزی برقرار،آٹو موبائل سیکٹر کی بحالی کے نتیجے میں انڈس موٹر کمپنی لمیٹڈ (IMC) کی فروخت، آمدن اور منافع میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جبکہ مقامی طور پر تیار کردہ گاڑیوں کی فروخت میں بھی نمایاں تیزی دیکھی گئی ہے۔ انڈس موٹر کمپنی لمیٹڈ (IMC) نے 31 مارچ 2026 کو ختم ہونے والے 9 ماہ کے لیے اپنے غیر آڈٹ شدہ مالی نتائج کا اعلان کر دیا ہے، جس میں بہتر ہوتی معاشی صورتحال اور بحال ہوتی آٹو موبائل مارکیٹ کے باعث فروخت، آمدن اور منافع میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے،فروخت میں 53 فیصد اضافہ، مارکیٹ شیئر مستحکم کمپنی کی جانب سے جاری کردہ مالی نتائج کے مطابق 31مارچ 2026کو ختم ہونے والے نو ماہ کے دوران 33,572 سی کے ڈی اور سی بی یو گاڑیاں فروخت ہوئیں۔

ملک بھر سے سے مزید