کراچی ( اسٹاف رپورٹر) گولڈ مارکیٹ ،سونے کی قیمت میں مزید8900روپے اور چاندی کی قیمت میں 238روپے فی تولہ کی کمی،تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت89ڈالر فی اونس کی کمی سے4716ڈالر سے کم ہو کر4627ڈالر فی اونس پر آگئی ہے ،عالمی مارکیٹ میں کمی کے سبب مقامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت 8900 روپے فی تولہ کی کمی سے 4 لاکھ 85 ہزار 62 روپے فی تولہ ہو گئی۔