اسلام آباد(کامرس رپورٹر)ایف بی آرمیں ان لینڈ ریونیو سروس کے گریڈ 19کے افسر ایڈیشنل کمشنر آئی آر ، کارپوریٹ ٹیکس آفس اسلام آباد توقیر احمد گوجرہ کاتبادلہ کر کے ریجنل ٹیکس آفس ایبٹ آباد میں ایڈیشنل کمشنر آئی آر تعینات کر دیا گیا ہے، ان لینڈ ریونیو سروس کے گریڈ 18کے معطل افسروسیم احمد ملازمت پر بحال کر کے، کارپوریٹ ٹیکس آفس کراچی میں ڈپٹی کمشنر آئی آر تعینات کر دیاگیا ہے، گریڈ بیس کے افسر ان م محمد ماجد اور یاسمین فاطمہ نے نیشنل مینجمنٹ کورس مکمل ہونے پر ایف بی آر ہیڈکوارٹر میں بطور چیف اپنے عہدوں کا چارج سنبھال لیا ہے۔