• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سردار عبدالرحیم کی قیادت میں وفد کی ایرانی قونصل جنرل سے ملاقات

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے سیکرٹری جنرل سردار عبدالرحیم کی قیادت میں 14رکنی وفد نے ایران کے قونصل جنرل ڈاکٹر اکبر عیسیٰ زادہ سے ملاقات کی، جس میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی صورتحال اور پاک۔ایران تعلقات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے دوران وفد نے پیر صاحب پگارا کا ایران کے حق میں خصوصی پیغام قونصل جنرل تک پہنچایا اور ایران کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا۔ وفد میں فنکشنل علماء و مشائخ ونگ سندھ کے صدر مولانا محمد امین انصاری، فنکشنل لیگ کراچی کے صدر انور عظیم ایڈووکیٹ سمیت دیگر رہنما بھی شامل تھے۔اس موقع پر شیخ الحدیث مفتی محمد داؤد نے ایران کی سلامتی، استحکام اور کامیابی کے لیے خصوصی دعا کروائی۔

ملک بھر سے سے مزید