کراچی( اسٹاف رپورٹر) میئرکراچی مرتضیٰ وہاب کے خلاف سٹی کونسل میں تحریک عدم اعتماد پیش کرنے کے سلسلے میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سندھ کے صدرحلیم عادل شیخ کی قیادت میں ایک وفد نے جماعت اسلامی کے رہنماؤں سے ملاقات کی، اس موقع پر دونوں جماعتوں کے رہنماؤں نے سٹی کونسل میں پارٹی پوزیشن کا جائزلیا اورتحریک جلد پیش کرنے کا عندیہ دیا۔ تفصیلات کےمطابق پی ٹی آئی وفد نے اادارہ نور حق میں امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان اور اپوزیشن لیڈر کراچی میونسپل کارپوریشن (کے ایم سی )سیف الدین ایڈووکیٹ سے ملاقات کی ، اس موقع پر میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کے خلاف تحریک عدم اعتماد کو حتمی شکل دینے پر غور کیا۔