لاہور( کورٹ رپورٹر) لاہور ہائیکورٹ، مبینہ پولیس مقابلے میں قتل پرماتحت عدالت کے مقدمہ درج کرنیکے حکم کیخلاف سب انسپکٹر ودیگر ان کی درخواستیں سماعت کیلئے مقرر،جسٹس علی ضیاء باجوہسب انسپکٹر حسن عمران سید و دیگران کی درخواستوں پر 18 جون کو سماعت کریں گے، عدالت نے مبینہ پولیس مقابلے کی تفتیش ایف آئی اے کو منتقل نہ کرنے پر ڈی پی او قصور عیسیٰ سکھیرا کو طلب کررکھاہے۔