لاہور (جنرل رپورٹر) پروفیسر ڈاکٹر فاروق افضل نے کہا کہ نرسز صحت کے نظام میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہیں، جو دن رات مریضوں کی دیکھ بھال میں مصروف رہتی ہیں۔ ان کے لیے محفوظ رہائش، پرسکون ماحول اور معیاری خوراک کی فراہمی کالج انتظامیہ کی ذمہ داری ہےپرنسپل امیر الدین میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر فاروق افضل نے لاہور جنرل ہسپتال کے نرسنگ ہاسٹل میں جدید اور خودکار ʼʼروٹی پلانٹʼʼ کا باقاعدہ افتتاح کر دیا۔ پرنسپل کالج اف نرسنگ ثمینہ کوثر فکلٹی ممبران نرسنگ آفیسرز اور طالبات تقریب میں موجود تھیں۔