لاہور(جنرل رپورٹر)صوبائی وزیر صحت و آبادی خواجہ عمران نذیر کی زیر صدارت ایل ایچ وی ٹریننگ پروگرام کے حوالے سے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں ایل ایچ وی ٹریننگ پروگرام کے مختلف پہلوؤں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ ڈی ایچ کیو اور ٹی ایچ کیو سطح پر ایل ایچ وی داخلوں کے لیے درخواستوں کی سکروٹنی کا عمل جاری ہے اور اب تک تقریباً 45 ہزار درخواستیں موصول ہو چکی ہیں صوبہ بھر کے 69مراکز صحت میں 100، 100طالبات کو تربیت فراہم کی جائے گی۔ صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر نے ہدایت کی کہ درخواستوں کی سکروٹنی کا عمل شفاف انداز میں جلد مکمل کیا جائے اور ہیومن ریسورس کو حتمی شکل دی جائے۔