لاہور(خبرنگار)آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس (آگیگا) پنجاب کے چیئرمین خالد سنگھیڑہ، یاسین وڑائچ، پروفیسر فائزہ رعنا، رانا انوار الحق، بشیر وڑائچ، ضیاء اللہ نیازی، رانا لیاقت، کاشف شہزاد ،مختار گجر، میاں جہانگیر ،طاہراسلام و دیگر نے کہا ہے کہ گزشتہ تین سالوں سے صوبہ پنجاب کے لاکھوں ملازمین کا معاشی استحصال جاری ہے ملازمین کی لیو انکیشمنٹ، پنشن وگریجویٹی پر شب خون مار کر ملازمین کو زندہ درگور کر دیا ہے 30 فیصد ڈسپییرٹی الاونس ملازمین کا حق ہے جبکہ چیف سیکرٹری پنجاب کی قائم کردہ کمیٹی کی سفارشات 2 ماہ سے التواء کا شکار ہیں روز بروز پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے مہنگائی میں 50 فیصد اضافہ ہوچکا جس کی وجہ سے ملازمین فاقہ کشی کا شکار ہیں سرکاری ملازمین آج پنجاب بھر میں معاشی استحصال اور حکومتی بے حسی کے خلاف، لاہور میں دن 12 بجے سول سیکرٹریٹ کے سامنے آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس پنجاب لاہور کے زیراہتمام مختار گجر کی قیادت میں پرامن احتجاجی مظاہرہ کریں گے۔