• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عوام کی سہولت کی خاطر نئے سرکاری ہسپتالوں کا جال بچھایا جا رہا ہے ،سلمان رفیق

لاہور (جنرل رپورٹر)صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کی نے کہا ہے کہ صوبہ بھر میں عوام کی سہولت کی خاطر نئے سرکاری ہسپتالوں کا جال بچھایا جا رہا ہے۔صوبائی وزیر صحت زیر صدارت محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کئیر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن میں نواز شریف میڈیکل ڈسٹرکٹ اور زیر تعمیر لیڈی ولنگڈن ہسپتال کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا۔ سیکرٹری صحت پنجاب عظمت محمود نے اجلاس میں شرکت کی۔ اجلاس میں وائس چانسلر کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر محمود ایاز، سپیشل سیکرٹری ڈویلپمنٹ احمد کمال مان، چیف پلاننگ آفیسر، ایڈیشنل سیکرٹری امیرا بیدار، سینئر پلاننگ آفیسر فاطمہ نورین و دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں وڈیو لنک کے ذریعے آئی ڈیپ کے افسران مائرہ علی و دیگر کی شرکت ہوئی۔ اجلاس میں نواز شریف میڈیکل ڈسٹرکٹ اور زیر تعمیر لیڈی ولنگڈن ہسپتال پراجیکٹ کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ آئی ڈیپ کے افسران نے پراجیکٹس پر تازہ پیش رفت سے آگاہ کیا۔
لاہور سے مزید