لاہور (خبرنگار)مدیر مرکزی دارالافتاء پاکستان اور رابطہ علماء و مشائخ پاکستان کے چیئرمین قاری محمد یعقوب شیخ، مفتی محمد یوسف طیبی، مفتی عبدالرحمن عابد، مفتی احسان الحق شہباز، الشیخ عبداللطیف ودیگر مفتیانِ کرام نے کم عمری کی شادی سے متعلق متنازعہ قانون کو شریعتِ محمدی ﷺ، قرآن و سنت اور اسلامی خاندانی نظام پر حملہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسلام میں نکاح کے انعقاد کے لیے کوئی مخصوص عمر مقرر نہیں، جبکہ رخصتی کے لیے بلوغت شرط ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب اسمبلی سے منظور ہونے والے قانون میں نکاح پڑھانے والوں، والدین اور سرپرستوں کے لیے قید و جرمانے جیسی سزائیں شامل کرنا نہایت افسوسناک اور اسلام مخالف اقدام ہے۔