• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ن لیگ اور آئی پی پی کی فکری ہم آہنگی ملک میں سیاسی استحکام کیلئے نا گزیر، رانا ثنا

لاہور(خصوصی نمائندہ) مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر و مشیر سیاسی امور رانا ثنااللہ خان سے استحکام پاکستان پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری شعیب صدیقی نے ملاقات کی جس میں سیاسی اور مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ ملاقات میںدونوں رہنماؤں نے وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کی عالمی سطح پر سفارتی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا اور سیاسی اتحاد مضبوط کرنے کے عزم کا اعادہ بھی کیا گیا۔رانا ثنا اللہ خان نے کہا کہ مسلم لیگ (ن)اور استحکام پاکستان پارٹی کی فکری ہم آہنگی ملک میں سیاسی استحکام کیلئے ناگزیر بن چکی۔ رانا ثنااللہ نے صدر استحکام پاکستان پارٹی عبدالعلیم خان کی خدمات کا اعتراف کیا۔ شعیب صدیقی نے اظہار تشکر کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کی وفاقی و صوبائی قیادت کو خراج تحسین پیش کیا ۔ دونوں رہنماں نے کہا کہ ملکی مفاد پر مبنی سیاست کو فروغ دینے کے لئے تمام جماعتوں کو ایک پیج پر آنا ہو گا ۔ رانا ثنااللہ اور محمد شعیب صدیقی نے عوام کی ترقی و خوشحالی کو دونوں جماعتوں کا مشترکہ ایجنڈا قرار دیا۔
لاہور سے مزید