• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب میں مذہبی سیاحت کا فروغ اولین ترجیح، ڈاکٹر احسان بھٹہ

لاہور (خبر نگار) سیکرٹری / چیف ایڈمنسٹریٹر اوقاف پنجاب، ڈاکٹر احسان بھٹہ نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب صوبہ بھر میں مذہبی سیاحت کے فروغ کو اولین ترجیح دے رہی ہے تاکہ مقامی اور بین الاقوامی سیاحوں کو راغب کیا جا سکے۔ سیکرٹری اوقاف ڈاکٹر احسان بھٹہ نے ان خیالات کا اظہار ایکسپو سنٹر لاہور میں پنجاب ٹورازم اینڈ انویسٹمنٹ ایکسپو 2026کے دوران منعقدہ پینل مباحثہ سے خطاب میں کیا۔ انھوں نے کہا کہ پنجاب میں داتا دربار، بابا فرید، شاہ رکنِ عالم، بہاؤالدین زکریا، مادھو لال، میاں میر، بی بی پاک دامن، سخی سرور کے مزارات ہیں، صوبائی وزیر اقلیتی امور رمیش سنگھ اروڑا، سرپرست اعلیٰ پاکستان ہندو کونسل رمیش کمار وانکوان و دیگر نے بھی شرکت کی۔
لاہور سے مزید