• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فتنوں کے دور میں ایمان کی حفاظت کرنا انتہائی ضروری،مقررین

لاہور(خبرنگار)عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت حفیظ سنٹر گلبرگ لاہور کے زیراہتمام تحفظ ختم نبوت کانفرنس برائے تجار پیرطریقت مولانا عمران عمر کی صدارت میں منعقد ہوئی۔جے یوآئی کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا محمدامجدخان، عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی رہنما مولانا عزیز الرحمن ثانی حفیظ سنٹر کے صدر محمد افیاض بٹ، اہلحدیث رہنما مولانا میاں عمران افضل، ناظم تبلیغ مجلس لاہور و ختم نبوت لائبریری کے انچارج مولانا عبدالعزیز، مبلغ لاہور مولانا عبدالنعیم،مولانا حفیظ الرحمن،جے یو آئی لاہور کے سیکرٹری جنرل ھافظ عبدالرحمن عزیز، مجلس حفیظ سنٹر کے عہدیداران،خالد کھوکھر، محمدرضوان حافظ محمدعرفان، شہریار،م عروف نعت خواں حافظ حسن افضال صدیقی، قاری حسین احمد مدنی، حافظ احمد الحسینی نے شرکت کی۔ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا امجد خان نے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت کاتحفظ جان سے زیادہ عزیز ہے۔ فتنوں کے دور میں اپنے اوراپنی اولادوں کے ایمان کی حفاظت کرناا نتہائی ضروری ہے قوانین ختم نبوت و ناموس رسالت پر پہرہ جاری رہے گا۔
لاہور سے مزید