• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گھر میں چوری کرنے والے ملزمان گرفتار، 2 کروڑ روپے مالیت کا مال مسروقہ برآمد

ملتان (سٹاف رپورٹر) چوری کی بڑی واردا ت کا سراغ لگا لیا گیا، 2کروڑ 20لاکھ مالیت کا مال مسروقہ بشمول55تولہ طلائی زیورات اور20لاکھ نقدی برآمد، ملزمان گرفتار، تفصیلات کے مطابق پو لیس نے گھریلو چوری کی بڑی واردات میں ملوث 2 ملزمان اللہ دتہ ولد حق نواز اور آصف ولد اکرم کو گرفتار کر لیا، دونوں گرفتار ملزمان اسی گھر میں بطور ملازم کام کرتے تھے جہاں چوری کی واردات ہوئی اور دوران تفتیش انہوں نے اعتراف کیا کہ چوری انہوں نے ہی کی تھی، ملزمان کی گرفتاری اور مسروقہ سامان کی برآمدگی میں جدید آئی ٹی ٹیکنالوجی کی مدد حاصل کی گئی اور ملزمان سے20لاکھ روپے اور55تولہ طلائی زیورات برآمد کر لیے گئے، دوسری جا نب پولیس تھانہ راجہ رام نے کارروائی کرتے ہو ئے بدنام زمانہ منشیات فروش جاوید احمد عرف جیدا کو گرفتار کرکے1کلو گرام آئس برآمد کرلی،پولیس تھانہ ڈی ایچ اے نے کارروائی کرتے ہوئے بدنام زمانہ منشیا ت فروش ملزم گلزار حسین کو گرفتار کرکے 1کلو گرام سے زائد چرس برآمد کرلی،پولیس تھانہ چہلیک نے ایک شراب فروش کو گرفتار کر کے 60لیٹر ولایتی شراب برآمد کر لی جب کہ پولیس تھانہ جلیل آبادنے ملزم کو گرفتار کر کے 11کلوگرام چرس برآمد کرلی۔
ملتان سے مزید