ملتان (سٹاف رپورٹر)پاکستان ریلوے نے کراچی-پشاور-کراچی براستہ دادو،حبیب کوٹ، کندیاں کے درمیان چلنے والی19اپ ، 20ڈاؤن خوشحال خان خٹک ایکسپریس کے شاہ پنجو ریلوے اسٹیشن پر ایک منٹ کے سٹاپ کرنے کی اجازت دے دی ہے۔عوام کو یہ سہولت 1ماہ کے لیے عارضی بنیادپر حاصل ہو گی۔اس فیصلے پر فوری عمل درآمد ہوگا۔