ملتان (سٹاف رپورٹر) بدھلہ سنت کے تاجر پر تشدد،اندرون شہر ملتان کے تاجروں کا احتجاج، خواجہ محمد شفیق کی قیادت میں کل سوموار کو ہونیوالے احتجاجی دھرنے میں بھر پور شرکت کا اعلان،اس سلسلہ میں مرکزی انجمن تاجران اندرون شہر کی مختلف مارکیٹوں کا اجلاس حاجی غلام مرشد عطاری کی صدارت میں منعقد ہوا،اجلاس میں مختلف مارکیٹوں کے صدور، جنرل سیکرٹریز زاہد صدیقی،شاکر علی،عبدالغفور بلال احمد قریشی سمیت دیگر نے شرکت کی، اجلاس میں تاجر پرقاتلانہ حملہ کی شدید مذمت کی گئی اور بدھلہ سنت کے تاجر پر تشدد کے خلاف کل سوموار کو ہونیوالے بدھلہ سنت کے احتجاجی مظاہرہ اور دھرنا میں اندرون شہر کے تاجر رہنما بھرپور شرکت کا اعلان کیا گیا۔