• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وِیٹ سپورٹ پروگرام کے تحت گرین ٹریکٹرز کی مفت فراہمی جاری

املتان (سٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب وِیٹ سپورٹ پروگرام کے تحت کاشتکاروں کو گرین ٹریکٹرز کی مفت فراہمی جاری، صوبائی وزیر زراعت و لائیو سٹاک سید عاشق حسین کرمانی نے خوش نصیب کاشتکاروں میں مفت گرین ٹریکٹرز کی چابیاں دیں، تقریب میں سیکرٹری زراعت پنجاب افتخار علی سہو، کمشنر عامر کریم خان، ایم پی اے مقعودہ بی بی، سابق ایم پی اے رانا اعجاز احمد نون، سپیشل سیکرٹری زراعت جنوبی پنجاب سرفراز حسین مگسی، ایڈیشنل سیکرٹری ٹاسک فورس رانا شبیر احمد خان، ڈائریکٹر جنرلز زراعت پنجاب چوہدری عبدالحمید، نوید عصمت کاہلوں، ڈاکٹر عامر رسول، ڈاکٹر عبدالقیوم، ڈاکٹر ساجد الرحمان سمیت کاشتکاروں کی کثیر تعداد نے شرکت کی، وزیر زراعت و لائیوسٹاک پنجاب سید عاشق حسین کرمانی نے ملتان میں منعقدہ تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی جانب سے گندم کی کاشت و پیداوار میں اضافہ کے لیے 27؍ ارب روپے کا تاریخی پیکج شروع کیا گیا ہے، گندم کے پیداواری مقابلوں کے تحت صوبائی سطح پر پہلا انعام 85 ہورس پاور کا ٹریکٹر، دوسرا 75؍ اور تیسرا 60 ہورس پاور کا ٹریکٹر دیا جا رہا ہے۔
ملتان سے مزید