ملتان (سٹاف رپورٹر)سکولوں کےلئے چار ارب 58کروڑسے زائد کا نان سیلری بجٹ جاری کردیا گیا تاہم سکولوں کو ہدایت جاری کی گئی ہے کہ وہ اس قسط کو آئندہ مالی سے استعمال کریں۔ جاری تیسری قسط میں لوھراں کو چھ کروڑ 72لاکھ ، خانیول 14کروڑ51لاکھ ، لیہ کو 14کروڑ54لاکھ، ملتان کو 17کروڑ67لاکھ روپے، مظفرگڑھ 13کروڑ90لاکھ روپے ،رحیم یار خان 19کروڑ62لاکھ روپے اور ساہیوال کو 18کروڑ روپے جاری کئے گئے ہیں۔