ملتان (سٹاف رپورٹر) آفٹر نون سکولوں میں جعلی انرولمنٹ کا انکشاف ، انکوائری شروع۔ ہرضلع میں ایک کمیٹی بنا کر انرولمنٹ کی تصدیق کی جائے گی۔ تمام سی ای اوز ایجوکیشن کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ کمیٹی کی تشکیل کریں اور کمیٹی کی سفارشات کے بعد سکولوں میں ڈیوٹی دینے والے عملے کے اعزازیہ کی ادائیگی کے حوالےسےفیصلے کریں۔