راولپنڈی (خبر نگار خصوصی) ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے احمد حسن رانجھا کی ہدایت پر گلزار فاطمہ لیڈیز پارک کی تزین و آرائش کے بعد خوبصورت پھول اورسرسبز مناظر عوام کی توجہ کا مرکز بن گئے۔ شام کے اوقات میں خواتین اور بچے جوق در جوق پارک کا رخ کرتے اور پارک کی تزئین و آرائش اور بہترین تفریحی سہولیات سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔ شہریوں نے کہا کہ سرسبز ماحول کے فروغ سے ہم ماحولیاتی آلودگی اور حالیہ ہیٹ ویو کے اثرات کو بھی کم کر سکتے ہیں۔