• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وکلاء کا قتل، پنجاب حکومت مکمل ناکام ہے، راحب بلیدی

کوئٹہ( پ ر) بلوچستان بار کونسل کے وائس چیئرمین راحب خان بلیدی ایڈووکیٹ ، چیئرمین ایگزیکٹو کمیٹی امان اللہ خان کاکڑ بار کونسل کے ارکان قاسم علی گاجیزئی اور رحمت اللہ بڑیچ نے لاہور بار ایسوسی ایشن کے سابق سیکرٹری عبد اللطیف سارا اور رانا صفیان ایڈووکیٹ کے شیخوپورہ میں قتل کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہےکہ پنجاب حکومت وکلا ءکو تحفظ دینے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے روزانہ کی بنیاد پر وکلا کو ٹارگٹ کیا جا رہا ہےرہنمائوں نے مطالبہ کیا کہ قاتلوں کے خلاف وکلاء پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے ملزمان کی جلد گرفتاری یقینی بنائی جائے۔
کوئٹہ سے مزید