کوئٹہ(پ ر ) پشتون سٹوڈنٹس فیڈریشن کی مرکزی کمیٹی کے ممبر معصوم خان میرزئی نے سانحہ اے پی ایس کے شہداء کی 11 ویں برسی کے موقع پر بیان میں کہاہے کہ سانحہ اے پی ایس کے تمام شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں معصوم شہداء کے اہل خانہ آج بھی انصاف کیلئے در در کی ٹھوکریں کھا رہے ہیں دہشتگردوں کی دوبارہ آباد کاری پختون قوم کے خلاف سازش اور شہداء کے خون سے غداری ہے جب تک دہشت گردذہنیت کی پیداوار ،آماجگاہوں اور پناہ گاہوں کو ختم نہیں کیا جاتا اس وقت تک امن اور ترقی کا خواب پورا نہیں ہو سکتا امن کے قیام کیلئے باچا خان بابا کی سوچ و فکر کی ضرورت ساری دنیا کو ہے کالعدم تنظیموں کے خلاف کارروائی ہونی چاہیئے ہم نے دہشت گردی کے خلاف بہت قربانیاں دی ہیں 16دسمبر کے شہداء کو ہم نہیں بھولے۔