• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جماعت اسلامی بلدیاتی انتخابات میں بھرپورحصہ لے رہی ہے،قائدین

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)امیر جماعت اسلامی ضلع کوئٹہ عبدالنعیم رند اور نائب امیر صوبہ زاہد اختر بلوچ نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی کوئٹہ کے بلدیاتی انتخابات میں بھرپورحصہ لے رہی ہے کامیابی کے بعد کوئٹہ میں مسائل حل اور حقیقی مثبت تبدیلی دکھائیں گے کوئٹہ کے شہری بلدیاتی انتخابات میں ترازو پر مہر لگائیں،یہ انہوں نے جماعت اسلامی ضلع کوئٹہ کے زیراہتمام کوئٹہ پریس کلب میں بدل دو نظام کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہی کنونشن سے نائب امیر ضلع جمیل احمد مشوانی ، سلیمان گل نے بھی خطاب کیا ۔انہوں نے کہا کہ 16 دسمبر کو پاکستان کو دولخت کرنے کا دن ہے ،بلوچستان میں قوم پرستی اور لسانیت کی بنیاد پر لوگوں کو لڑانے کی سازشیں ہوئیں اب پھر بلدیاتی الیکشن میں قوم پرستی و لسانیت کا نعرہ استعمال کیا جارہا ہے ،عوام تعصب کا نہیں بلکہ جماعت اسلامی کا ساتھ دیں ۔انہوں نے کہا کہ کوئٹہ کو ترقی ، امن ، روزگار دینے کیلئے عوام جماعت اسلامی کا ساتھ دیں ، کوئٹہ کے عوام نے جن جماعتوں کو بار بار آزمایا انہوں نے تباہی بربادی کرپشن مسائل و پریشانی میں بدترین اضافہ کیا اگر نظام کو بدل کرعوام کے وسائل عوام پر خرچ کرنا چاہتے ہیں تو جماعت اسلامی کا ساتھ دیں ، نوجوانوں کو روزگار دیں گے آج بھی کوئٹہ میں چارسو یتیموں کی کفالت جماعت اسلامی کررہی ہے ،بنوقابل پروگرام تعلیم وصحت کے ادارے جماعت اسلامی ہی چلارہی ہے کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مسائل کا حل جماعت اسلامی کے پاس ہے عوام موقع دیں مایوسی نہیں ہوگی۔
کوئٹہ سے مزید