• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ بار ایسوسی ایشن کے انتخابات مکمل، تمام امیدوار بلامقابلہ منتخب

کوئٹہ(این این آئی)کوئٹہ بار ایسوسی ایشن کے انتخابات مکمل تمام امیدوار بلامقابلہ منتخب ہو گئے ۔ چیئرمین الیکشن بورڈ برائے انتخابات 2025-26کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق کوئٹہ بار ایسوسی ایشن کے انتخابات میں تمام نشستوں پر ایک ، ایک امیدوار نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے جس کے بعد تمام عہدیدار بلامقابلہ منتخب ہوگئے ۔ نتائج کے مطابق انڈیپنڈنٹ پینل کے اورنگزیب کاکڑ صدر ، احمد شہریار خان نائب صدر کوئٹہ، وکلاء پینل کے غلام نبی داجلی نائب صدر سریاب ، نسیم قریش نائب صدر کچلاک ، انڈیپنڈنٹ پینل کے میر فہد مینگل جنرل سیکرٹری، وکلاء پینل کے بابر عباس جوائنٹ سیکرٹری، انڈیپنڈنٹ پینل کے نیک محمد لہڑی فنانس سیکرٹری جبکہ وکلاء پینل کی زری گل خلجی لائبریری سیکرٹری منتخب ہوگئے۔
کوئٹہ سے مزید