• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نوابزادہ لشکری رئیسانی کی سربراہی میں جرگہ،خونی تنازعہ کا تصفیہ ہو گیا

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)سینئر سیاست دان سابق سینیٹر نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی کی سربراہی میں سراوان ہاوس میں دو روز تک جاری رہنے والے جرگہ نے عبدالواحد ، رئیس فقیر محمد ، محمد حیات نیچاری اور محمد وفاء ، قادر بخش جتک کے مابین گیارہ سال سے جاری خونی تنازعہ کا تصفیہ کرکے بردار اقوام کو شیر و شکر اور آپس میں بغل گیر کردیا ، دونوں فریقین کے درمیان جاری تنازعہ میں چار افراد قتل ہوئے تھے فریقین کے مابین تصفیہ سید سلطان شاہ کی انتھک کوششوں کے نتیجے میں ممکن ہوا ۔
کوئٹہ سے مزید