کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)کیسکوکی جانب سے صوبہ کے اُن تمام سبسڈائزڈزرعی صارفین کے برقی کنکشنز اور ٹرانسفارمرزاُتارنے کا عمل جاری ہے جو حکومت کی جانب سے شمسی توانائی پر منتقلی کے منصوبے میں شامل ہیں اور زمینداروں کو سولرائزیشن کی مدمیں رقم ملنے کے بعد کیسکوٹیموں کی جانب سے اس منصوبہ کے پہلے اور دوسرے مرحلے پر ڈس مینٹلنگ کاکام مکمل کیاجاچکاہے ، سبسڈائزڈزرعی کنکشنز کے شمسی توانائی پرمنتقلی کے بعد جن زمینداروں نے ابتک اپنے کنکشنز سے منسلک برقی آلات ، ٹرانسفارمرزاور کھمبے کیسکوکے حوالے نہیں کئے ہیں انہیں نوٹسز کے زریعے مطلع کیاجارہاہے۔ منصوبہ کے تیسرے مرحلہ میں کیسکوٹیموں نے ابتک 6908 زرعی کنکشنزمنقطع کردئیے ہیں۔