• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عادل بازئی کاامین گنڈا پور سے رابطہ سیاح کی لاش تلاش کرنے کی استدعا

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) رکن قومی اسمبلی ملک عادل خان بازئی نے وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور سے ٹیلی فونک رابطہ کر کے پشین کے رہائشی سیاح محمد رمضان کی لاش کی تلاش کیلئے تمام ذرائع بروئے کار لانے کی استدعا کی جس پر وزیر اعلی کی جانب سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی واضح رہے کہ لوہار بانڈہ کے مقام پر دریاے کنہار میں گزشتہ روز رمضان ولد تیمور کوئٹہ کا رہاشی دریائے کنہار میں بہہ گیا تھا ۔ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ابرار علی کی ہدایت پر مانسہرہ کی واٹر ریسکیو ٹیم کا لواحقین کے ہمراہ لوہار بانڈہ مہانڈری تک سرچ آپریشن جاری ہے ۔
کوئٹہ سے مزید