کوئٹہ(پ ر)جماعت اسلامی بلوچستان کے نائب امیر مولانا عبدالکبیر شاکر نے کہا ہے کہ بلوچستان میں بدامنی بدعنوانی اور لوٹ مار کی ذمہ دارمقتد رقوتیں سیکورٹی ادارے اورحکمران ہیں ۔فلسطین غزہ پر مظالم کے حوالے سے مسلم حکمران اور مسلم افواج کے سپہ سالار وں کی مجرمانہ خاموشی نے امریکہ اوراسرائیل کو ہمت اورحوصلہ دیا جماعت اسلامی کی غزہ مسلمانوں کی امداد کیلئے جدوجہد جاری ہے عوام امریکی اور اسرائیلی مصنوعات کا بائیکاٹ اور غزہ کے مظلوم مسلمانوں کی مددکیلئے الخدمت فاؤنڈیشن کے ساتھ مالی تعاون کریں ان خیالات کا اظہارانہوں نے کوئٹہ میں تقریب سے خطاب اور وفودسے ملاقات کے دوران گفتگومیں کیاا نہوں نے کہاکہ حق دوبلوچستان مہم کی کامیابی،اسلام آباد کی طرف مارچ اور کوئٹہ میں ایک لاکھ افراد کے دھرنے کیلئے امرائے اضلاع اورذمہ دار منظم ہوکر مخلصانہ کام کررہے ہیں حقوق کے حصول کیلئے مخلصانہ اجتماعی جدوجہد کی ضرورت ہے۔جماعت اسلامی بلوچستان کے مظلوم عوام نوجوانوں خواتین سمیت ہرمظلوم کوحقوق دلائے گی عوام کی امیدیں جماعت اسلامی سے وابستہ ہیں جماعت اسلامی کے قائدین کادامن ہرقسم کی کرپشن سے پاک ہے۔