کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر)بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں ہفتے کو موسم گرم اور خشک جبکہ ژوب، موسیٰ خیل، بارکھان، خضدار، لسبیلہ،لورالائی اور گردونواح میں آندھی کے ساتھ بارش ہوئی محکمہ موسمیات کے مطابق گذشتہ روز کوئٹہ میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت36،گوادر38،قلات32 ، تربت49،سبی49اورنوکنڈی میں 41 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیاآج اتوار کوکوئٹہ، زیارت، پشین، مستونگ، قلات، ڈیرہ بگٹی، سبی ، ژوب، موسیٰ خیل، بارکھان، خضدار، لسبیلہ،لورالائی اور گردونواح میں آندھی کے ساتھ بارش کاامکان ہے۔