• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران پر اسرائیلی حملہ کھلی دہشتگردی ہے، پیر خالد سلطان

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)جماعت اہل سنت کے مرکزی ناظم اعلیٰ و اسلامی نظریاتی کونسل کے رکن امیر جماعت الصالحین پاکستان صاحبزادہ الحاج پیر محمد خالد سلطان نے اسرائیل کے ایران پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ نہ صرف دہشت گردی بلکہ ایران کے خلاف اعلان جنگ ہے ، ضرورت اس امر کی ہے کہ امت مسلمہ متحد ہوکر اسرائیل کے خلاف صف بندی کرے ۔ ایک بیان میں انہوں نے اسرائیل کی جانب سے ایران کی سینئر فوجی قیادت ، سائنسدانوں اور پھر عام عوام پر حملے کو دہشت گردی قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ حملہ دہشت گردی اور ایران کے خلاف اعلان جنگ ہے ، اقوام متحدہ سمیت تمام عالمی قوانین کو روندتے ہوئے اسرائیل نے جو کیا اس کے بعد اب ان قوانین کی ضرورت نہیں کیونکہ دنیا کے طاقت ور ممالک قوانین کو مانتے نہیں ، جہاں ان کے مفادات کی بات آتی ہے تب قوانین پر عملدرآمد ہوتا ہے لیکن جب ان کے مفادات نہ ہوں تو پھر ان قوانین کو ردی کی ٹوکری میں پھینکا جاتا ہے ۔
کوئٹہ سے مزید