• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ پریس کلب کے سامنے کمیونٹی اساتذہ کا احتجاجی مظاہرہ

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)کمیونٹی اساتذہ نے صوبائی صدر امین خان میانی کی قیادت میں ہفتہ کو مطالبات کے حق میں کوئٹہ پریس کلب کے سامنے مظاہرہ کیا ، اس موقع پر مظاہرین نے بینرز اٹھا رکھے تھے اور مطالبات کے حق میں نعرئے بازی کررہے تھے ۔ مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ کمیونٹی پرائمری اساتذہ کو ریگولر کرکے محکمہ تعلیم میں ضم کیا جائے اور ان اساتذہ کو پیشہ ورانہ ڈگری الاؤنس بھی دیا جائے ، ان اساتذہ کو تنخواہیں سروس کے حواکے سے دی اور 2024 میں تنخواہوں میں ہونے والے اضافے کی ادائیگی کو یقینی بنانے کے ساتھ ہی حالیہ بجٹ میں اعلان کے مطابق تنخواہوں میں اضافہ کیا جائے تاکہ کمیونٹی اساتذہ میں پائی جانے والی تشویش دور ہوسکے ۔
کوئٹہ سے مزید