کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر)صوبائی دارالحکومت کے مختلف علاقوں میں مین ہولز کے ڈھکن نہ ہونے کی وجہ سے حادثات رونما ہونا معمول بن گئے،کئی سائیکل و موٹرسائیکل سوار زخمی بھی ہوئےتفصیل کے مطابق کوئٹہ کی متعدد شاہراہوں سڑکوں کے رمیان و اطراف میں اکثر مین ہولز کے ڈھکن نہیں جسکی وجہ سے حادثات معمول بن گئے ہیں جبکہ کئی مقامات پر سائیکل و موٹرسائیکل سوار زخمی بھی ہوئےہیں۔ عوامی و سماجی حلقوں کا کہنا ہے کہ شہر کے اکثر وسطی و نواحی علاقوں کے مین روڈ ز گلیوں سڑکوں میں مین ہولز کے ڈھکن نہ ہونے کی وجہ سے ٹریفک حادثات رونما ہونا معمول بن گئے ہیں رات کے وقت اندھیرا ہونے کی وجہ سے اکثرسائیکل و موٹرسائیکل سوار اور پیدل چلنے والے مین ہولزمیں گر کر زخمی ہو جاتے ہیں انہوں نے متعلقہ حکام کی توجہ اس اہم مسئلہ کی جانب مبذول کرواتے ہوئے مطالبہ کیا کہ فی الفور مین ہولز میں ڈھکن نصب کیئے جائیں ۔