اسلام آباد (رپورٹ حنیف خالد)اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی مانیٹری پالیسی کمیٹی آج اپنے اہم اجلاس میں پالیسی ریٹ پر ممکنہ نظرثانی کی جائے گی۔ ان فیصلوں میں مہنگائی کی موجودہ اور متوقع شرح، معیشت کی مجموعی شرحِ نمو (GDP Growth) کے تخمینے، مارکیٹ شرکاء کی آراء اور عالمی معاشی رجحانات جیسے عوامل کو مدنظر رکھا گیا۔ مانیٹری پالیسی کی تشکیل کے دوران مقامی اور بین الاقوامی حالات کا گہرا جائزہ لیا گیا تاکہ معیشت کو مستحکم رکھنے کے ساتھ ساتھ افراطِ زر پر قابو پایا جا سکے۔