• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسرائیلی فوج نے غزہ میں خون کی ندیاں بہا دیں، دو روز میں 80 شہید

اسرائیلی (نیوز ڈیسک) اسرائیلی فوج نے غزہ میں ایک بار پھر خون کی ندیاں بہادیں، دو روز کے دوران امداد کیلئے جمع28فلسطینیوںسمیت 80کے قریب فلسطینیوں کو شہید اور 300سے زائد کو زخمی کردیا ۔اتوار کے روزامداد کیلئے جمع 37فلسطینیوں کو شہید کیا گیا جن میں 17امدادی مرکز کے قریب اسرائیلی بمباری، شیلنگ اور فائرنگ کا نشانہ بنے، 11فلسطینیوں کو ہفتے کے روز امداد ی مرکز کے قریب شہید کیا گیا ۔ فلسطینی نیوز ایجنسی کے مطابق اتوار کے روز نصیرت کیمپ میں رہائشی عمارت پر بمباری میں 8فلسطینی شہید ہوئے ، جبالیہ پربمباری میں 4فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔ اسرائیلی قابض افواج نے اتوار کو رام اللہ شہر کے شمال میں واقع گاؤں عبوین پر بڑے پیمانے پر چھاپہ مارا۔ عبوین کے میئر محمود حماد نے وفا کو بتایا کہ اسرائیلی فوجیوں نے گاؤں میں دھاوا بولا، کئی گھروں کی تلاشی لی جبکہ اسنائپرز نے ایک رہائشی کے گھر کی چھت پر پوزیشن سنبھال لی۔
اہم خبریں سے مزید