میدانی علاقے گزشتہ ایک ہفتہ سے شدید گرمی کی لہر کے زیر اثر ہیں ، محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ روزسب سے زیادہ درجہ حرارت نورپورتھل، تربت 48 ، جہلم، بھکر46،جوہرآباد،جیکب آباد ، منڈی بہاؤالدین ،منگلا، سبی میں 45ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، گزشتہ روز ملک کے وسطی /جنوبی پنجاب، با لائی خیبرپختونخوا ، گلگت بلتستان اور شہید بینظیر آباد میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش ہوئی، محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کشمیر ،گلگت بلتستان ،مشرقی پنجاب ،خطۂ پوٹھوہار، خیبرپختونخوا، سندھ اور شمالی بلوچستان، میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر آندھی /جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے اس دوران چند مقامات پر ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے ۔