• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

موہن جو دڑو عظیم تہذیب کی علامت ہے، صوبائی وزیر ثقافت سندھ

کراچی( مطلوب حسین)بھارتی وزارت ثقافت کی جانب سے موہن جو دڑو کے حوالے سے دعویٰ پر رد عمل دیتے ہوئے وزیر ثقافت و سیاحت سندھ سید ذوالفقار شاہ نے کہاہےکہ موہن جو دڑو کی تاریخ کو مسخ کرنے کی ہر کوشش مسترد کرتے ہیں، موہن جو دڑو عظیم تہذیب کی علامت ہے، سندھ حکومت موہن جو دڑو کے ورثے کو خود سے منسوب کرنے کی بھارتی ہر کوشش مسترد کرتی ہے، تاریخی حقائق کو مسخ کرنا علمی اور ثقافتی دیانت کے خلاف ہے، موہن جو دڑو سندھ اور پاکستان کے ثقافتی ورثے کا لازمی حصہ ہے،وادیء سندھ کی تہذیب پر کسی ایک ملک کی اجارہ داری کا دعویٰ تاریخی حقائق کے منافی ہے، موہن جو دڑو یونیسکو کے عالمی ثقافتی ورثے میں شامل ایک عظیم تاریخی مقام ہے، موہن جو دڑو کی شناخت اور تاریخی حیثیت ناقابلِ تردید ہے،ڈانسنگ گرل سمیت موہن جو دڑو سے دریافت شدہ نوادرات سندھ کے ثقافتی ورثے کا حصہ ہیں، وادیٔ سندھ تہذیب جدید ریاستوں کے قیام سے ہزاروں سال قبل موجود تھی،سندھ حکومت موہن جو دڑو کے ورثے کو اپنے نام سے منسوب کرنے کی بھارتی ہر کوشش مسترد کرتی ہے،موہن جو دڑو موجودہ پاکستان کی سرزمین پر پروان چڑھنے والی عظیم تہذیب کی علامت ہے، سندھ کے تاریخی ورثے کی غلط تشریح کسی صورت قبول نہیں کی جائے گی،واضح رہے کہ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر وزارات ثقافت ہندوستان کے اکائونٹ کئے گئے ایک پوسٹ میں سندھ کی قدیم تہذیب موہنجو داڑو سے دریافت ہونے والی ایک مہر ( The Pashupati seal) کی تصویرشیئر کی جس کا کپشن لکھا گیا کہــ"بھارت کی قدیم اور مسلسل چلنے والی تہذیب کی ایک اہم نشانی"جس کا وزیر ثقافت سندھ سید ذوالفقار علی شاہ نے بھر پور ردعمل ظاہر کیا ۔
اہم خبریں سے مزید