• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گمبٹ، ایچ آئی وی میں مبتلا بچوں سے نفرت نہیں ہمدردی اور تعاون کی ضرورت ہے، جونیئر بھٹو

گمبٹ(نامہ نگار) جونیئر ذوالفقار بھٹو کا گمس اسپتال کا دورہ، ایچ آئی وی سے متاثرہ بچوں کی عیادت کی۔ تفصیلات کے مطابق جونیئر ذوالفقار بھٹو نے گمس سٹی اسپتال گمبٹ کا دورہ کرتے ہوئے ایچ آئی وی سے متاثرہ بچوں کی عیادت کی اور مختلف وارڈز کا معائنہ کیا ۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایچ آئی وی میں مبتلا بچوں سے نفرت نہیں بلکہ ہمدردی اور تعاون کی ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ ایچ آئی وی ایک خطرناک اور خاموش بیماری ہے افسوس کی بات ہے کہ یہ بیماری بچوں میں تیزی سے پھیل رہی ہے انہوں نے کہا کہ بار باراستعمال ہونے والی سرنجیں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کی ایک بڑی وجہ ہیں عطائی ڈاکٹر استعمال شدہ سرنجوں کا دوبارہ استعمال کرتے ہیں، لیکن ان کے خلاف مؤثر کارروائی نہیں کی جا رہی۔ جونیئر ذوالفقار بھٹو کا کہنا تھا کہ پاکستان کا شعبۂ صحت شدید مسائل کا شکار ہے۔
اہم خبریں سے مزید