• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

80 فیصد سینما اسکرینز پر ’’زومبیڈ‘‘ کا راج ہے، فہد مصطفیٰ

حیدرآباد (نمائندہ جنگ)  جیوفلمز اور فلم والا کی پیشکش ”زومبیڈ“ فلم کی اسٹار کاسٹ اچانک حیدرآباد کے سینما ہال پہنچ گئی۔ اس موقع پر عوام کی بڑی تعداد نے فلم کے مرکزی کردار فہد مصطفی اور مہوش حیات کیساتھ سیلفیاں لیں۔ اسٹار کاسٹ نے ٹکٹ کاؤنٹر پر ٹکٹ بھی فروخت کئے۔ سینما ہال میں موجود فلم کی مرکزی کردار مہوش حیات نے ”جیونیوز“ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جب یہ فلم بن رہی تھی تو ہم بہت خوش تھے کہ ملک میں کوئی نئی چیز بن رہی ہے، لیکن اب فلم آگئی ہے، اور اب حیدرآباد میں بھی ”ہاؤس فل“ شو دیکھ کر بہت خوشی ہورہی ہے۔ فہد مصطفی کا کہنا تھا کہ فلم جب بنائی جارہی تھی تو لگ رہا تھا کہ ہم پاگل پن کررہے ہیں لیکن آج جو سینما میں عوام کا جوش و خروش نظر آرہا ہے وہ ناقابل بیان ہے۔ آج کراچی، لاہور، حیدرآباد اور شہر میں 80 فیصد اسکرینز پر ”زومبیڈ“ کا راج چل رہا ہے۔ آج اندازہ ہوگیا کہ فلم بنانا واقعی پاگل پن ہے،  اور اس کا کریڈٹ ہمارے ڈائریکٹر اور پروڈیوسر کو جاتا ہے جنہوں نے اتنا شاندار کام کیا ہے اور اس کی وجہ سے ہمیں عزت مل رہی ہے۔
اہم خبریں سے مزید